تعارف جامعہ برکات حرم
دارالعلوم جامعہ برکات حرم ، شمالی ہند کی ریاست اترپردیش کے مغربی ضلع مرادآباد میں واقع اھل سنت وجماعت کا ایک عظیم دینی ادارہ ہے اس کی سنگ بنیاد 6 دسمبر 2008 ء کو ملک کے مشاہیر علماء اور مشائخ کی موجودگی میں رکھی گیٔ
علاقے میں پھیلی جہالت اور تعلیمی پسماندگی کو دیکھتے ہوۓ علامہ مفتی محمد اصغر علی مصباحی صاحب کے تڑپتے دل نے یہ محسوس کیا کہ یہاں ایک ایسا دینی، روحانی، اور تربیتی ادارہ قائم کیا جائے، جہاں سے علم کی روشنی پھوٹے، رشدوہدایت کا چراغ روشن ہو، جس کے ذریعہ جاہلانہ رسم و رواج کا خاتمہ اور تعلیمی پسماندگی دور کی جاسکے ، چنانچہ نہایت ہی بے سروسامانی کے عالم میں علامہ مفتی محمد اصغر علی مصباحی ثقافی صاحب نے اللہ تعالیٰ پر توکل اور بھروسہ کر کے 2008 ء میں اس ادارہ کی بنیاد ڈالی، جو بظاہر جھونپڑی تھی؛ لیکن اخلاص و للہیت اور تقویٰ و طہارت پر قائم، اس جھونپڑی کا رشتہ دار ارقم، مسجد نبویﷺاور اصحاب صفہ سے جڑ گیا، ساتھ ہی ساتھ مخلص اور ہمدرد مشیروں کی ہمنوائی بھی حاصل ہوئی، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہاں علم کی ایسی شمع روشن ہوئی، جس نے صرف اس گاؤں بلکہ پورے علاقہ کو منور کر دیا، چنانچہ ہزاروں نو نہالان امت اس ادارہ سے علم حاصل کرکے ملک کے ہر گوشے میں تعلیمی و تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
حفظ مع تجوید و مدنی قاعدے کے مشق کے ساتھ ساتھ الجامعة الاشرفیہ کے نصاب کے مطابق پرائمری اول تا ہشتم اور اعدادیہ تا فضیلت معیاری تعلیم دی جاتی ہے، یہاں تعلیم و تربیت کے لیے ماہر، جید اور محنتی اساتذہ کرام کی خدمات حاصل ہیں، اساتذہ پوری مستعدی اور پابندی کے ساتھ درس و تدریس کا فریضہ انجام دیتے ہیں، تعلیمی نظام کو چست و درست رکھنے کے لیے سال میں عمومی طور پر دو امتحانات ہوتے ہیں، نیز ہر ماہ تعلیمی جائزہ بھی ہوتا ہے۔
مدرسہ ھذا میں ہر جمعرات کو انجمن تعمیر انسانیت کے نام سے موسوم ایک علمی و فنی اجلاس کا انعقاد بھی ہوتا ہے جس کے سائبان تلے طلبہ کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں ، استعدادیں نکھرتی ہیں ، ان میں مافی الضمیر کے ابلاغ و ترسیل کا ڈھنگ اور سلیقہ آتا ہے ، اپنی زبان و بیان کی تراش و خراش کے مواقع حاصل ہوتے ہیں ، اور ان کے اندر جرأت و بیباکی پیدا ہوتی ہے۔
الحمد للہ ! یہ ادارہ روز افزوں اپنے مقصد میں شاہراہ ترقی پر گامزن ہے، اس وقت دارالاقامہ میں مقیم طلبہ کی ایک کثیر تعداد حصول علم مشغول ہے نیز ادارے میں خدمات دینے والے اساتذہ کی بھی ایک بڑی تعداد ہے ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہی ہورہاہے
ادارہ ھذا کی خصوصیات
- عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بہترین نصاب تعليم
- عمدہ اور میعاری تعلیم کے ساتھ پر زور تربیت
- طلبہ کے دینی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی
- مابر فن مشفق اساتذہ کی نگرانی
- موسم کے لحاظ سے سرد گرم پانی کا انتظام
- لہجہ کی درستگی پر خصوصی محنت
- رہائش اور کھانے کا معقول انتظام
- عربی انگلش اور اردو میں منظم اور اعلیٰ سطحی پروگرام کا انعقاد
جامعہ کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں
- اسلامی تعلیم، اخلاقی تربیت، اور معاشرے میں دینی شعور کو فروغ دینا
- قرآن و سنت کی تعلیم کو عام کرنا
- اسلامی فقہ، حدیث، تفسیر، اور عقیدہ کی تعلیم کا مضبوط انتظام کرنا
- اسلامی تاریخ اور ثقافت سے طلبہ کو آگاہ کرنا
- اخلاقی و روحانی تربیت سے طلبہ کو آراستہ کرنا
- طلبہ میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دینا۔
- عبادات اور دینی شعائر پر عمل کی تربیت
- صبر، دیانتداری، اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا۔
- دین کی حفاظت اور فروغ کو اولین ترجیح دینا
- اسلامی تعلیمات کو نسل در نسل منتقل کرنا
- علماء اور مبلغین کی ایسی کھیپ تیار کرنا کہ وہ معاشرے میں دینی رہنمائی فراہم کرسکیں
- معاشرتی مسائل کے دینی حل پیش کرنا
- معاشرے میں انصاف، رواداری، اور بھائی چارے کو فروغ دینا
- دینی اور دنیاوی معاملات میں توازن پیدا کرنا
- طلبہ کو بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کے دیگر پہلوؤں کے لیے تیار کرنا۔
- مفت تعلیم، رہائش اور کھانے کی سہولیات فراہم کرنا۔
- دینی علوم میں تحقیق کے نئے رجحانات کو فروغ دینا۔
- اسلامی لٹریچر کی تدوین اور مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ کرنا